چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کیلئے گیم چینجر ہے، سی پیک کے تحت بلوچستان میں چھ اقتصادی زونز قائم کئے جائیں گے

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء الله زہری کا خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

بدھ 4 مئی 2016 20:03

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء الله زہری نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کیلئے گیم چینجر ہے، سی پیک کے تحت بلوچستان میں چھ اقتصادی زونز قائم کئے جائیں گے، منصوبے کے جنوبی روٹ پر کام کامیابی سے جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں سی پیک کے حوالے سے قائم کردہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ گوادر جلد ایک جدید صنعتی شہر بن جائے گا جس سے بلوچستان اور خطے کے عوام کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت بلوچستان کے عوام کو ہر لحاظ سے اس قابل بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے کہ وہ زندگی کے تمام شعبوں میں اپنی حقیقی صلاحیتوں کو مکمل طور پر بروئے کار لایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جس سے بلوچستان میں خوشحالی کا ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔