سیکیورٹی خدشات کے باعث علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ایک روز کے لئے بند کر دی گئی

تعلیمی اداروں، حساس تنصیبات اور عوامی مقامات کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ

بدھ 4 مئی 2016 19:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) سیکیورٹی خدشات کے باعث علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ایک روز کے لئے بند کر دی گئی سیکیورٹی خدشات کے باعث جڑواں شہروں کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ٗتخریب کاری کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جزوی طور پر بند کردی گئی ٗذرائع کے مطابق حساس اداروں کی اطلاع پر جڑواں شہروں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ٗ سیکیورٹی خدشات کے باعث شہرکے داخلی اور خارجی راستوں پر گاڑیوں کی تفصیلی چیکنگ کی جا رہی ہے ٗبے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی۔

(جاری ہے)

تخریب کاری کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سرگرمیاں جزوی طور پر معطل کردی گئی ہیں ٗیونیورسٹی کی سیکیورٹی بھی رینجرز نے سنبھال لی دوسری جانب سے جڑواں شہروں کے تعلیمی اداروں، حساس تنصیبات اور عوامی مقامات کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :