خاتون کا مکان پر قبضے ،داد رسی نہ ہونے کیخلاف آئی جی آفس کے سامنے احتجاج ،خود کو بلیڈ مار کر زخمی کر لیا
بدھ 4 مئی 2016 19:44
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء) فیکٹری ایریا کی رہائشی خاتون نے مبینہ طور پر پولیس افسران کی سرپرستی سے مکان پر قبضے اور داد رسی نہ ہونے کیخلاف آئی جی پولیس کے دفتر کے سامنے احتجاج کے دوران خود کو بلیڈ مار کر زخمی کر لیا ، خاتون نے طبی امداد لینے کی بجائے پولیس آفس کے سامنے دھرنا دے کر بیٹھ گئی۔ تفصیلات کے مطابق حرا عثمان نامی خاتون نے گزشتہ روز سنٹرل پولیس آفس کے سامنے پہنچ کر احتجاج کیا اور اس دورا ن خود کو بلیڈ مار کر زخمی کر لیا۔
خاتون کا کہنا تھاکہ اس نے فیکٹری ایریا میں زبیدہ نامی خاتون سے مکان خریدا اور اس مد میں اسے 80فیصد ادائیگی بھی کر دی۔ خاتون نے جعلسازی سے مکان دوبارہ اپنے نام کرا لیا ہے اور مبینہ طور پرپولیس افسران کی سرپرستی میں اس پر قابض ہے۔(جاری ہے)
خاتون کا کہنا تھاکہ اس نے تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ بھی درج کرایا لیکن کوئی داد رسی نہیں ہو رہی جبکہ اعلیٰ پولیس افسران کے پاس بھی درخواستیں لے کر گئی لیکن کوئی نوٹس نہیں لیا جارہا۔
پولیس کی اطلاع پر ریسکیو 1122کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی جس نے خاتون کو طبی امداد دینے کی کوشش کی لیکن خاتون نے طبی امداد لینے کی بجائے سنٹر ل پولیس آفس کے سامنے دھرنا دیدیا۔ خاتون کا کہنا تھاکہ اگر اسے انصاف نہ ملا تو وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کر لے گی۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.