Live Updates

تحریک انصاف کا لاہور کے جلسے میں خواتین کیساتھ بد سلوکی کے واقعہ پر (ن) لیگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 4 مئی 2016 19:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی خواتین نے مال روڈ پر منعقدہ جلسے میں شرکت کیلئے آئی ہوئی خواتین کے ساتھ بد سلوکی کے واقعہ پر مسلم لیگ (ن) کیخلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا ، مظاہرین نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ سے واقعہ کااز خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ کی قیادت میں فتح گڑھ میں کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے میں فرزانہ اکرام ، نسرین اختر،رافعہ طارق سمیت دیگر خواتین رہنما ?ں اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مال روڈ پر واقعہ اورمسلم لیگ (ن) کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مسرت چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) معاشی اور سماجی انصاف کی فراہمی اور پانامہ لیکس کیخلاف قومی تحریک میں خواتین کی شمولیت سے خوفزدہ ہے۔

(جاری ہے)

حکمران جماعت نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تحریک انصاف کے مال روڈ کے جلسہ میں خواتین پر حملہ کرایا۔

پورے ملک میں مسلم لیگ (ن) کی اس گھنا?نی حرکت کی مذمت کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور مسلم لیگ (ن) کے گلو بٹوں کو شناخت کر کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے پی ٹی آئی کی خواتین کو خوفزدہ نہیں کر سکتے بلکہ حکومتی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات