پی ٹی آئی کے فیصل آباد میں جلسہ ملتوی ہونے کی وجہ پارٹی کے اندر ذرائع سے رہنماؤں کے اختلاف ہیں ٗنجی ٹی وی

فیصل آباد میں جلسے کی تیاریوں کے لیے شاہ محمود قریشی کی جانب سے نمائندے کو مقرر کیا گیا تھا ٗپارٹی ذرائع

بدھ 4 مئی 2016 18:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ تحریک انصاف کے فیصل آباد میں جلسہ ملتوی ہونے کی وجہ پارٹی کے اندر ذرائع سے رہنماؤں کے اختلاف بتائے جاتے ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں جلسے کی تیاریوں کے لیے شاہ محمود قریشی کی جانب سے نمائندے کو مقرر کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا دعویٰ تھا کہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے نامزد کیے گئے نمائندے سے مقامی قیادت نے تعاون سے انکار کر دیا تھا۔

جلسے کے حوالے سے کہا گیا کہ پارٹی میں اختلاف کے باعث جلسے کی کامیابی کے امکانات معدوم ہو گئے، اس لیے فوری طور پر فیصلہ کیا گیا کہ جلسے کو ملتوی کر دیا جائے۔یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کی تیاری کے دوران دو واضح گروپ سامنے آئے تھے جس میں ایک گروہ کی قیادت شاہ محمود قریشی ٗ دوسرے گروہ کی سربراہی جہانگیر ترین اور چوہدری سرور کر رہے تھے۔