خیبر پختونخوا حکومت نے احتساب کمیشن کا ترمیمی مسودہ اسمبلی بھیج دیا

احتساب کمیشن کی جگہ احتساب ڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کافیصلہ ڈائریکٹوریٹ 60 دنوں میں انکوائری اور 90 دنوں میں تحقیقات مکمل کرے گا ٗترمیمی مسودہ

بدھ 4 مئی 2016 18:59

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) خیبر پختونخوا حکومت نے احتساب کمیشن کا ترمیمی مسودہ تیار کر لی اجسے پاس کرانے کیلئے اسمبلی بھیج دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق کے پی کے حکومت نے احتساب کمیشن میں ترمیم کا مسودہ اسمبلی بھیج دیا جس میں احتساب کمیشن کا نام تبدیل کرکے احتساب ڈائریکٹوریٹ تجویز کیا گیا جس کا سربراہ ڈائرکٹر جنرل ہو گا ۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے احتساب کمیشن ختم کر کے اس کی جگہ احتساب ڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو 5کروڑ سے کم کرپشن کیسوں کی انکوائر ی نہیں کر سکے گا ۔ ترمیمی مسودے میں کہا گیا کہ ڈائریکٹوریٹ 60 دنوں میں انکوائری اور 90 دنوں میں تحقیقات مکمل کرے گا۔

متعلقہ عنوان :