ڈیرہ مراد جمالی، پیپلز پارٹی نصیرآباد ،جے یو پی ،ٹریڈ یونین ،بی این پی کے زیر اہتمام اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی عدم فراہمی ،الاٹمنٹ میں رکاوٹ ،بنیادی سہولیات کے فقدان ،لینڈ مافیاء کیخلاف ہڑتال

بدھ 4 مئی 2016 18:22

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) پیپلز پارٹی نصیرآباد سمیت جے یو پی ،ٹریڈ یونین ،بی این پی کے زیر اہتمام اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی عدم فراہمی ،الاٹمنٹ میں رکاوٹ ،بنیادی سہولیات کے فقدان ،لینڈ مافیاء کے خلاف ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شاہراہ بلاک مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی ،تمام کاروباری مراکز بند رہے ،میر صادق عمرانی کی قیادت میں عمرانی ہاؤس سے ہزاروں افراد پر مشتمل احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مزدور چوک قومی شاہراہ مین بازار سے ہوتی ہوئی شہید بینظیر بھٹو پریس کلب کے سامنے دھرنا دیکر بہت بڑے جلسے کی شکل اختیار کر گئی جس سے سندھ بلوچستا ن سے آنے جانیوالی ٹریفک معطل ہوگئی ۔

(جاری ہے)

جلسہ سے محمد صادق عمرانی سابق وفاقی وزیر چنگیز خان جمالی جے یو پی کے صوبائی جنرل سیکریڑی مولانا عبدالحکیم انقلابی سید عمران شاہ خادم حسین کھوسہ نیاز احمد عمرانی شان ثاقب ابڑو محمد الیاس کھوسہ ایاز احمد مستوئی سید مبارک علی شاہ مولانا نواب الدین ڈومکی کامریڈ نذیراحمد مستوئی امان اﷲ بلیدی لعل محمد مری ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اوچ پاور پلانٹ سے فوری طور پر بجلی کی فراہمی اوچ پاور میں مقامی افراد کو ملازمتیں دی جائیں ذیادتیوں اور استحصال برداشت نہیں کریں گے ہم ڈرنے بکنے جھکنے والے نہیں عوام کے حقوق لے کر ہی دم لیں گے آج یہاں دھرنا دیا ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوئے تو اوچ پاور پلانٹ کا گھیراؤ اور سندھ بلوچستان کی قومی شاہراہ بلاک کرکے پہیہ جام کردیں گے انہوں نے کہاکہ کلرک کالونی ڈپٹی کمشنر ہاؤس کی اراضی پر انتظامیہ کی ملی بھگت سے اربوں روپے کی اراضیات پر قبضہ کیا اور یہاں کی عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا سب ڈویژن چھتر میں تمام دفاتر منتقل کیئے جائیں اور اگر فوری طور پر چھتر میں انتظامیہ دفاتر منتقل نہ ہوئے تو بلوچستان ہائی کوٹ سے رجو کریں گے اور کہاکہ نصیرآباد انتظامیہ اپنے رویہ درست کرے ورنہ دمادم مست قلندر ہو گا میر محمد صادق عمرانی نے کہاکہ پانا ما لیکس کی مکمل تحقیقات تک وزیراعظم نوازشریف فوری طور مستفیٰ ہو جائے ن لیگ کرپٹ تر حکومت ہے دونوں بھائیوں کی کرپشن کھل کر سامنے آگئی ہے انہوں نے کہاکہ ڈیرہ مراد جمالی میں فلٹریشن پلانٹ کی بحالی کرکے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے عوام کو بنیادی مسائل حل کئے جائیں اور کہاکہ اوچ پاور پلانٹ معاہدے کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں آمدنی کا پانچ فیصد ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کریں شہر کے اندر سڑکیں تعلیمی ادارے علاج معالجے کیلئے وسائل فراہم کریں اور عوامی نمائندے کو ملنے والے دوارب روپے کے فنڈز کی فوری تحقیقات کی جائے جو من پسند ذاتی منصوبوں پر خرچ کئے جارہے ہیں اور کہاکہ آج کا یہ تاریخی دھرنا نام نہاد عوامی نمائندوں کے خلاف ریفریڈم ہے ۔

متعلقہ عنوان :