خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کاجناح میڈیکل کالج میں سہولیات کی فراہمی پرعدم اطمینان

بدھ 4 مئی 2016 18:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اراکین نے کمیٹی کے چیئرمین اورممبر صوبائی اسمبلی محمود جان کی قیادت میں بدھ کے روز جنا ح میڈیکل کالج ورسک روڈ پشاور کادورہ کیا ۔اس دوران کمیٹی کے اراکین وممبران صوبائی اسمبلی ارباب جہانداد خان ،محترمہ ملیحہ علی اصغر خان ،جمشید خان ،شاہ حسین خان اورشاہ فیصل سمیت دیگرمتعلقہ حکام نے کالج کی کارکردگی اوراس میں لائی گئی بہتری اورطلبہ کو دی جانے والی سہولیتوں کے حوالے سے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

کمیٹی کے ممبران نے کالج کے مختلف امور سے متعلق تفصیلی آگہی حاصل کی اورکہا کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں سہولتوں کے فقدان اورکارکردگی کے حوالے سے تحفظات دورکرنے ہوں گے اور اس سلسلے میں کمیٹی بھی جلد اپنی سفارشات مرتب کرے گی کیونکہ بچے قوم کا مستقبل ہیں جنہیں والدین تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے تعلیمی اداروں میں بھیجواتے ہیں اورکوشش کی جانی چاہیے کہ مستقبل کے ان معماروں کا قیمتی وقت ضائع نہ ہوں اوروالدین کی خواہشات کے مطابق وہ بہترطورپر تعلیم حاصل کریں۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے ممبران نے نجی میڈیکل کالجوں کی انتظامیہ سے کہا کہ وہ بھی پی ایم ڈی سی کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک جامع پالیسی مرتب کرے ۔ اس موقع پر اراکین کمیٹی نے جناح میڈیکل کالج کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں عدم اطمینان کااظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :