ای او بی آئی کے نوٹیفیکیشن کوفی الفور واپس لیا جائے ‘پیاف

ٹریڈز اور انڈسٹری کو یہ نوٹیفکیشن کسی صورت بھی قبول نہیں انڈسٹری کو ہراساں کرنا بند کیا جائے ‘ عرفان اقبال شیخ

بدھ 4 مئی 2016 18:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوٹ (ای او بی آئی) دھونس اور دھڑلے سے بزنس کمیونٹی کو ہراساں کر رہی ہے۔ چیئر مین پیاف عرفان اقبال شیخ نے بدھ کے دن ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای او بی آئی نے اپنی کوتاہیوں کی وجہ سے کنٹری بیوشن کا نوٹیفیکشن لیٹ جاری کیا جس میں صنعتکاروں سے کہا گیا ہے کہ موجودہ سال کے ساتھ گزشستہ برسوں کی ادائیگیاں بھی کی جائیں ، انھوں نے کہا کہ ٹریڈز اور انڈسٹری کو یہ نوٹیفیکشن کسی صورت بھی قبول نہیں ہے، ہم پچھلے چار سال کی ادائیگیاں نہیں کر سکتے ۔

حکومت اس پالیسی کو فوری واپس لے ورنہ ہر سطح بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ای او بی آئی کی پالیسی زمینی حقایق سے مطابقت نہیں رکھتی انڈسٹری پہلے ہی بجلی، گیس، پانی اور ٹیکس سے متعلقہ مسائل میں گھری ہوئی ہے اور اب انہیں ای او بی آئی کے مسائل میں بھی الجھا دیا گیا ہے ۔ موجودہ حالات کے مطابق ہماری صنعتیں گزشستہ سالوں کی ادائیگیوں کا بوجھ برداشست کرنے کو قابل نہیں ہیں۔ عرفان اقبال شیخ نے متعلقہ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ای او بی آئی کے نوٹیفیکیشن کو واپس لیا جائے اور بزنس کمیونٹی کو بلا وجہ ہراساں کرنے سے روکا جائے ۔

متعلقہ عنوان :