پنجاب یونیورسٹی نے تین امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

بدھ 4 مئی 2016 18:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی نے مدیحہ افضل دختر محمد افضل کوبائیولوجیکل سائنسز کے مضمون میں ان کے’’مائیکو بیکٹریم ٹیوبرکلوسس کی قدرتی اینٹچن اور ان سے ملاپ شدہ پروٹین کی تشخیصی خصوصیات‘‘ کے موضوع پر،سمیرا نازدختر محمد الیاس کوایگریکلچرل سائنسز کے مضمون میں ان کے’’پنجاب پاکستان میں کریلوں پر ماؤتھیشیم برگی دھبوں سے منسلک مائرو تھیشیم روریڈم کا صفاتی تجزیہ اور تدارکـ‘‘ کے موضوع پر اوراقراء عروج دختر مشتاق احمد تارڑ کومائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس کے مضمون میں ان کے’’خون کی فراہمی میں کمی کے باعث ہونے والے عارضہ قلب کی جینیاتی تحقیق اور مرکزے میں موجود کیلشیم کے دل کے عضلاتی خلیوں میں محرکاتـ" کے موضوع پر پی یچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :