وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے اٹلی کے سفیر کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

بدھ 4 مئی 2016 18:01

راولپنڈی ۔ 4 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مئی۔2016ء) پاکستان اور اٹلی کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ یہ فیصلہ اٹلی کے سفیر پونٹی کاروو اور وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کے درمیان ملاقات میں کیا گیا جو بدھ کے روز وزارت دفاعی پیداوار راولپنڈی میں ہوئی۔ دونوں نے دوطرفہ تعلقات اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان کے دفاعی ساز و سامان عالمی معیار کا ہے، جے ایف 17 تھنڈر اس کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ پاکستان اور اٹلی کے درمیان تذویراتی تعلقات کی منصوبہ بندی سے متعلق ایس ای پی معاہدے پر 2013ء میں دستخط ہوئے تھے جس میں دونوں ملکوں نے خاص طور پر دفاع اور سلامتی پر تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا تھا۔