حکومت نے پانامہ لیکس پر جوڈیشل کمیشن کیلئے اپوزیشن سے باقاعدہ طور پر ٹی او آرز مانگ لئے، خورشید شاہ کا(کل) خط لکھ کر وزیراعظم کو ٹی او آرز بھیجنے کا اعلان

بدھ 4 مئی 2016 17:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء) حکومت نے پانامہ لیکس پر جوڈیشل کمیشن کے لئے اپوزیشن سے باقاعدہ طور پر ٹی او آرز مانگ لئے، اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے (کل) جمعرات کو خط لکھ کر وزیراعظم کو ٹی او آرز بھیجنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو ٹیلیفون کیا اور کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ابھی تک جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز نہیں ملے، ہم اپوزیشن کے ٹی او آرز کا انتظار کر رہے ہیں، جس پر اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ ٹی او آرز بھیجنے سے پہلے اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینا ضروری سمجھتا ہوں، اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد وزیراعظم کو باضابطہ خط لکھ کر ٹی او آرز بھیجوں گا۔

(اح)