وزیراعظم نواز شریف کو صبر کادامن نہیں چھوڑنا چاہیے الزامات میں سچائی ہو تو جذبا ت بھڑک اٹھتے ہیں ٗ خورشید شاہ

بدھ 4 مئی 2016 17:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو صبر کادامن نہیں چھوڑنا چاہیے الزامات میں سچائی ہو تو جذبا ت بھڑک اٹھتے ہیں۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پر الزامات اپوزیشن یا ہم نے نہیں لگائے بلکہ یہ انکشافات پانامہ لیکس میں کیے گئے ہیں یہ اپوزیشن کی طرف سے نہیں ہے ، یہ الزامات مستند ہیں یہ وہ سیکنڈل ہے جس کی وجہ سے دو ملکوں کے وزیر اعظم مستعفی ہوگئے ہیں جبکہ ایک دباؤ میں ہے اگر پانامہ لیکس مستند نہ ہوتے تو وزیر اعظم مستعفی نہ ہوتے عوام کا فیصلہ ہے کیا فیصلہ کرتے ہیں الزامات پی پی پر لگتے رہے سوئزرلینڈ کی عدالتوں کو بھگتے رہے ٹیپو ں پر بات آگئی کہ سزا دے دو نہیں چھوڑنا ہے ہم نے صرف یہ کہاتھا کہ کینگرو کورٹس ہیں تو جذبات اٹھ کھڑے ہوئے تھے پانامہ لیکس کی بات اپوزیشن نے نہیں اٹھائی یہ وہ سیکنڈل ہے جس پر دو ممالک کے وزراعظم نے استعفیٰ دے دیا ہے تیسر ا اندر پریشر ہے اگر یہ فہرست غلط ہوتی تو د و پرائم منسٹرز مستعفی کیوں ہوتے وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ 250بندوں میں صرف میاں نواز شریف کا نام لیا جارہا ہے نواز شریف کی فیملی کانام اس لیے آیا ہے کہ وہ ملک کے وزیر اعظم ہیں250کوتو کوئی نہیں جانتا لیکن اگر ان 250میں سے کوئی بھی ہو نہیں چھوڑیں گے