وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ٗ اپوزیشن کے ٹی او آرز پر اتحاد یوں کواعتمادمیں لینے کا فیصلہ

احتساب سے پہلے کبھی ڈرے ہیں نہ آئندہ ڈریں گے ٗ پہلے دن ہی خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیا تھا ، محمد نواز شریف

بدھ 4 مئی 2016 17:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے انہیں ہدف بنایا ہے ٗ حکومت اپوزیشن کے ٹی او آرز پر اتحادیوں کو اعتماد میں لے گی ٗ احتساب سے پہلے کبھی ڈرے ہیں نہ آئندہ ڈریں گے ٗ پہلے دن ہی خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوا، جس میں ان کے مشیران و معاونین اور قانونی ٹیم نے شرکت کی۔

قانونی ٹیم نے اپوزیشن کے ٹی او آرز پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے شرکاء کی اکثریت نے اپوزیشن کے ٹی او آرز کو متعصبانہ قرار دیدیاذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ احتساب سے پہلے کبھی ڈرے ہیں نہ آئندہ ڈریں گے ، پہلے دن ہی خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیا تھا ۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے ٹی او آرز کے ذریعے انہیں ہدف بنایا ہے ٗ اپوزیشن قرضے معاف کرانے والے اپنے رہنماؤں کو بچا رہی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ ٹی او آرز پر اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس کے شرکائنے کہاکہ ٹی او آرز پر اپوزیشن سے مشاورت کے دروازے بند نہیں کیے جائینگے ۔