وزیر اعظم نواز شریف کے ’قیمے والے نان‘ کی شان میں کچھ الفاظ

انداز بیان سے سننے والے کے منہ میں بھی پانی آجائے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 4 مئی 2016 17:17

وزیر اعظم نواز شریف کے ’قیمے والے  نان‘ کی شان میں کچھ الفاظ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 مئی 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق یہ بات اکثر ہی گردش کرتی ہے کہ وہ کھانے پینے کے بہت شوقین ہیں۔ کبھی امریکہ میں ان کے لئے دیسے کھانے تیار کیے جاتے ہیں تو کبھی اندرون ملک کیے جانے والے کسی دورے پر وہ اپنا پسندیدہ کھانا ساتھ لے کر روانہ ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم حال ہی میں سوشل میڈیا پر میاں محمد نواز شریف کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جو بظاہر تو پرانی ہے لیکن اس ویڈیو کی مقبولیت کی وجہ اس میں وزیر اعظم نواز شریف کا ”قیمے والے سینڈوچ“ کے ذائقے سے متعلق انداز بیان ہے۔

اپنے بچپن کے دن یاد کرتے وزیر اعظم نواز شریف نے بیان کیا کہ انہیں محض چار آنے کا جیب خرچ ملتا تھا جس میں سے وہ دو آنے کا قیمے والا سینڈچ لے کر کھاتے تھے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے انٹرویو لیتے ہوئے میزبان نجم سیٹھی کو بتایا کہ اس سینڈوچ کے ساتھ جو پودینے کی چٹنی ملتی تھی وہ اس کا مزہ دوبالا کر دیتی تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے ذائقے سے بھر پور قیمے والا سینڈوچ میں نے آج تک نہیں کھایا۔

متعلقہ عنوان :