آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں گرین شرٹس کی ایک درجہ تنزلی،آٹھویں پوزیشن سے نویں پرپہنچ گئی

آسٹریلیا پہلی، نیوزی لینڈ دوسری اورجنوبی افریقہ تیسری پوزیشن پربراجمان ، ٹی ٹونٹی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کا پہلے نمبر پر قبضہ

بدھ 4 مئی 2016 17:16

آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں گرین شرٹس کی ایک درجہ تنزلی،آٹھویں ..

دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیموں کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان ایک درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں سے نویں پوزیشن پر آگئی۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی جانب سے جاری ون ڈے رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم تنزلی کے سفر پر گامزن ہے جس کی وجہ سے وہ آٹھویں سے ایک مرتبہ پھر نویں پوزیشن پر پہنچ گئی، گرین شرٹس 42میچز میں 87پوائنٹس کے ساتھ نویں پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ رینکنگ میں 124پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا سرفہرست ہے، نیوزی لینڈ دوسرے، جنوبی افریقا تیسرے، بھارت چوتھے اور سری لنکا پانچوے اور انگلینڈ کی ٹیم چھٹی پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہے۔

بنگلادیش نے ایک درجہ ترقی پاکر آٹھویں سے ساتویں پوزیشن سنبھال حاصل کرلی، اسی طرح ویسٹ انڈیز آٹھویں، افغانستان دسویں، زمبابوے گیارہویں اور آئرلینڈ کی ٹیم بارہویں پوزیشن پر ہے۔جبکہ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں نیوزی لینڈ پہلے ،بھارت دوسرے اور ورلڈ چمپئن ویسٹ انڈیز کا تیسرا نمبر ہے۔جبکہ پاکستانی ٹیم ساتویں نمبر پر برقرار ہے ۔