سید مصطفی کمال کا ایم کیو ایم کے کارکن آفتاب احمد کی دوران حراست ہلاکت پر دکھ اور تعزیت کا اظہار

بدھ 4 مئی 2016 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما سید مصطفی کمال نے ایم کیو ایم کے کارکن آفتاب احمد کی دوران حراست ہلاکت پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی بیان میں سید مصطفی کمال نے ایم کیو ایم کے کارکن آفتاب احمد کی دوان حراست ہلاکت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔انہوں نے آفتاب احمد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اﷲ تعالیٰ آفتاب احمد کے انتقال پر ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔مصطفی کمال نے آفتاب احمد کی ہلاکت کے واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔