ٹڈاپ سکینڈل میں مزید 7مقدمات کے چالان پیش، یوسف رضا گیلانی سمیت دس ملزم مفرور قرار

بدھ 4 مئی 2016 17:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں ایف آئی اے نے ٹڈاپ اسکینڈل میں مزید 7چالان پیش کر دیئے ہیں۔ پیش کردہ چالان میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 10ملزموں کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔ عدالت نے ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بدھ کوکراچی میں ٹڈاپ میگا کرپشن اسکینڈل کی سماعت وفاقی اینٹی کریشن عدالت میں ہوئی۔

ایف آئی اے نے ٹڈاپ اسکینڈل میں مزید 7 مقدمات کے چالان پیش کئے۔

(جاری ہے)

پیش کئے گئے چالان میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 10 ملزموں کو مفرور قرار دیا گیا۔ عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 10 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ ملزموں میں سابق ڈی جی ٹڈاپ عبدالحکیم داؤد پوتہ، فرحان جونیجو، مہر ہارون رشید سمیت ٹڈاپ کے 10 سے زائد افسران شامل ہیں۔ملزموں نے 2008 میں فراڈ سبسڈی ٹیکس کی مد میں قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا تھا۔ ایف آئی نے ابتدائی طور پر کیس میں 70 سے زائد مقدمات درج کئے تھے جن میں سے 23 میں یوسف رضا گیلانی کا نام بھی شامل ہے۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی 23 مقدمات میں ضمانت پر رہا ہیں۔

متعلقہ عنوان :