خیبر پختونخواہ حکومت نے فری وائی فائی سروس دینے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 4 مئی 2016 16:52

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 مئی 2016ء): پنجاب حکومت کی طرز پر عملدرآمد کرتے ہوئے خیبر پختونخواہ حکومت نے بھی صوبے کی جامعات میں فری وائی فائی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت نے صوبے کی تمام جامعات بالخصوص پشاور یونیورسٹی میں ٹیکنالوجی عام کرنے کے لیے بغیر پاسورڈ وائی فائی کی سہولت مہیا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس اقدام کا فیصلہ گذشتہ روز صوبائی حکومت کی جانب سے ایک اجلاس کے دوران کیا گیا۔ جامعات کے طلبا نے صوبائی حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے صوبائی حکومت کا خیر مقدم کیا۔ طلبا کا کہنا تھا کہ وائی فائی تعلیمی سرگرمیوں کے لیے نہایت اہم گردانا جاتا ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے اس فیصلے پر عملدرآمد کے بعد تعلیمی سرگرمیوں میں پیش آنے والی متعدد مشکلات کا سد باب ہو جائے گا۔