اب ائیر پورٹس پر پالتو جانوروں کے لیے الگ سے باتھ روم کی سہولت

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 4 مئی 2016 16:51

اب ائیر پورٹس پر پالتو جانوروں کے لیے الگ سے باتھ روم کی سہولت

نیویارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جانوروں کے لیے ایک خصوصی باتھ روم کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ہائیڈی لیڈل کے پالتو کتے سمبا نے اس ائیر پورٹ پر مردوں اور خواتین کے باتھ روم کے درمیان میں واقع جانوروں کے باتھ روم کا افتتاح کیا ۔ جےایف کے کے وسیع و عریض ٹرمینل 4 میں کتوں اور دیگر جانوروں کے باتھ روم کے لیے ستر مربع فٹ پر مشتمل جگہ فراہم کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

مینجمنٹ کمپنی کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ ہم نے پالتو جانوروں کے ساتھ مسافروں کی تعداد میں اضافہ دیکھا تو فیصلہ کیا کہ تاخیر کی بجائے جلد ہی ائیر پورٹ پر جانوروں کے لیے باتھ روم بنایا جائے۔
ایک وفاقی قانون کے مطابق اس سال اگست تک ایسے ہر ائیر پورٹ پر ایک جانوروں کا باتھ روم ہونا چاہیے جہاں مسافروں کی سالانہ تعداد 10 ہزار یا زیادہ ہو۔ جے ایف کے سے پہلے یہ سروس دوسرے کئی بڑے ائیرپورٹس پر متعارف کرا دی گئی ہے۔
بہت سے مسافر جے ایف کے پر ا س سروس کے شروع ہونے سے کافی خوش ہیں، اس سے پہلے مسافروں کو اپنے جانوروں کو ائیر پورٹ سے باہر لے جانا پڑتا تھا تھا، طویل مسافت کی پروازوں کے مسافر جو اپنے جانوروں کو باہر لے جاتے تھے، اُن کی فلائٹ بھی چھوٹ جاتی تھی۔