الیسٹر کک سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے

بدھ 4 مئی 2016 16:32

الیسٹر کک سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 4مئی ۔2016ء ) برطانوی ٹیسٹ کپتان الیسٹر کک لیجنڈری بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے ہیں ۔ 31سالہ الیسٹر کک اگر 19مئی سے سری لنکا کے خلاف لیڈز میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں 36رنز بنا نے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ 10000ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہونے کا ریکار ڈ اپنے نام کر لیں گے۔

(جاری ہے)

ٹنڈولکر نے اپنا 10ہزارواں ٹیسٹ رن پاکستان کیخلاف مئی 2005ء میں کولکتہ کے مقام پر سکور کیا تھا اور اس وقت ان کے 32سال کے ہونے میں تقریبا 1مہینہ باقی تھا ۔الیسٹر کک یہ ریکارڈ بہت پہلے ہی اپنے نام کرسکتے تھے تاہم جون 2013ء سے مئی 2015ء کے دوران ان کی فارم انتہائی خراب رہی تھی اور اس دوران وہ ایک بھی ٹیسٹ سنچری سکور نہیں کرسکے تھے۔ برطانوی ٹیسٹ قائد اب تک 126ٹیسٹ میچز میں 46.56کی اوسط سے 9964رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 28سنچریاں اور 47نصف سنچریاں شامل ہیں ۔