قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے سٹورٹ لا کا نام سامنے آ گیا
،گورننگ باڈی کے اجلاس میں اصولی فیصلہ کر لیا گیا
بدھ 4 مئی 2016 16:26
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مئی۔2016ء)پاکستان کرکٹ بوڈ کے بورڈ آف گورنرر کے اجلاس میں اسٹریلوی سابق کرکٹر سٹورٹ لا کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیاہے۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق سٹورٹ لا کا آسٹریلوی بورڈ سے دورہ سری لنکا کیلئے بطور بیٹنگ کوچ معاہدہ ہواہے اور اگر سٹورٹ لا نے پاکستان کے ہیڈ کوچ کیلئے رضامندی ظاہر کر دی تو انہیں یہ معاہدہ چھوڑنا پڑے گا کیونکہ آسٹریلوی ٹیم نے جولائی سے ستمبر تک سری لنکا کا دورہ کرناہے جبکہ پاکستانی ٹیم نے بھی جولائی سے ستمبر تک انگلینڈ کا دورہ کرناہے۔
نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی یونس خان نے اجلاس میں چیئرمین پی سی بی کے معاون کی حیثیت سے شرکت کی اور اس دوران انہوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سٹورٹ لا کو اگر پاکستان کے ہیڈ کوچ کیلئے مقرر کیا جاتاہے تو یہ فیصلہ سود مند ہو گا ، یونس خان گورننگ بورڈ کو اس بات پر قائل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ ارکان گورننگ بورڈ میں اس بات پر اتفاق رائے کر لیا گیاہے۔واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی ٹیم کی ایک ٹیسٹ جبکہ 54ون ڈے میچز میں نمائندگی کر چکے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.