انتہا پسند جماعت بھارتی حکومت پر برس پڑی

حکومت اور سیاستدان گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے ہیں،شیوسینا

بدھ 4 مئی 2016 16:25

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مئی۔2016ء) انتہا پسند ہندو تنظیم شیوسینا نے وزیر مملکت وی کے سنگھ کے حریت رہنماؤں بارے دیئے گئے حالیہ بیان پر ایک اور ضرب لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق گرگٹ کی طرح ہے بھارتی میڈیا کے مطابق شیوسینا کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حریت پاکستان نواز اور بھارت مخالف علیحدگی پسند گروپ ہے تاہم وفاق اب ا نہیں گود میں بیٹھا کر ان کی دیکھ بھال کرنا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ وفاق نے احمقانہ پوزیشن اختیار کی ہے حتی کہ کانگریس کشمیر کو پاکستان کے ساتھ بات چیت کی بھی اجازت نہیں دیتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اور سیاستدان گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے ہیں انہوں نے کہا کہ وفاق نے جس طرح حریت اور کشمیر کے معاملے پر یوٹرن لیا ہے کانگریس نے بھی ایسا ہی کیا تھا جس پر بی جے پی نے انہیں پاکستان کی ایجنٹ قرار دیا تھا

متعلقہ عنوان :