منشیات کیس ،2 سمگلروں کو 25,25 سال قید ،5,5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

بدھ 4 مئی 2016 16:23

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مئی۔2016ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال سیدمظفر علی نے منشیات کے دوسمگلروں حافظ غلام فرید اور محمد ندیم کو 66کلو چرس سمگل کرنے کے الزام میں پچیس پچیس سال قید سخت اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی عدم ادائیگی جرمانہ ملزموں کو مزید ایک سال کی قید بھگتنا ہو گی ۔

(جاری ہے)

اثتغاثہ کے مطابق عرصہ پانچ سال قبل دونوں ملزم ایک کار میں قبائلی علاقہ سے 66کلو چرس ساہیوال منشیات فروشوں کو سپلائی کرنے کے لیے لا رہے تھے کہ پولیس یوسف والا نے چک 5-84ایل کے قریب چھاپہ مارکر کار کو قبضہ میں لے لیا اور تلاشی کے دوران چرس برآمد کر لی جو کہ ملزموں نے کار کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی ۔

پولیس یوسف والا نے 9سی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزموں کو جیل بھیج دیا تھا۔ جبکہ عدالت نے تیسرے ملزم مراد کو شک کا فائدہ دیکر بر ی کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :