کرپشن کے مقدمات میں اشتہاری”465 بڑے سرکاری آفیسرز“ کو فوری گرفتار کرنے کا حکم

بدھ 4 مئی 2016 16:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مئی۔2016ء) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے کرپشن کے مقدمات میں اشتہاری”بڑے افسروں“ کو گرفتار کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے جس کے مطابق ”آفیسرز“ کو ہنگامی بنیادوں پر گرفتار کر کے ” جیل “ میں ڈالا جائے گا،ایسے افراد کی تعداد 465 سے پانچ سو تک بتائی جا رہی ہے جو محکمہ پولیس،تعلیم،صحت،ریونیو ودیگر محکموں میں اشتہاری ہونے کے باوجود اپنی پوسٹوں پر براجمان ہیں۔

(جاری ہے)

اینٹی کرپشن پنجاب سے وابستہ سنیئر آفیسر نے آن لائن کو بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب نے فوری کارروائی کے لئے احکامات جاری کردیئے ہیں اورتمام ریجنل ڈائریکٹرز سے جواب طلب کرلیا ہے اور کہا ہے کہ اپنے اپنے ریجز میں اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :