کوڑا کرکٹ سے اشیاء اکٹھی کرنے والے بچوں کو” فری تعلیم اوراعزازیہ“ دینے کا فیصلہ

نشہ یا چوری چکاری کی وارداتوں میں معاونت کرنیوالے 8 سے 14 سال تک کے بچوں کا ڈیٹا ہنگامی طور پرطلب

بدھ 4 مئی 2016 16:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مئی۔2016ء) محکمہ لیبر کی پنجاب بھر میں چائلد لیبر کے خاتمہ کے لئے پیش کردہ سفارش کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب بھر میں 8 سے 14 سال تک کے بچے جو کاغذ اور کوڑا کرکٹ سے مختلف اشیاء اکٹھی کرنے کا کام کرتے ہیں کے لئے متوقع بجٹ2016-17میں ” فری تعلیم “کی سہولیات فراہم کرنے اور انکو”اعزازیہ“ دینے کے لئے آمدہ بجٹ میں فنڈز مختص کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

حکومت کو بتایا گیا ہے کہ14 سال تک کے کوڑا کرکٹ سے اشیائے اکٹھی کرتے ہیں اور انہیں فروخت کرکے اپنا گزر بسر کرتی ہے تاہم ایسے بچے نشہ یا چوری چکاری کی وارداتوں میں بھی معاونت کار کا کام کرتے ہیں۔ حکومت نے محکمہ لیبر اور ایک غیر سرکاری این جی اوز کی ذمہ داری لگائی ہے کہ8 سے 14 سال تک کے بچوں کا ڈیٹا ہنگامی طور پر اکٹھا کرکے30جون سے پہلے پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :