لاہورشہرمیں شدیدٹریفک جام ہونے پرشہریوں کو شدیدمشکلات کاسامنا

بدھ 4 مئی 2016 16:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مئی۔2016ء) صبح سے ہی لاہورشہر کے مین داخلی اور خارجی راستوں سمیت دیگر مقامات پر شدید ٹریفک جام رہی،گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی لمبی قطاروں نے شہریوں کی مشکلات میں آضافہ کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور کے مختلف علاقوں میں شاہدرہ موڑ ، راوی پْل ، بتی چوک اور بھائی چوک سمیت دیگر مقامات پر ایک گھنٹہ سے زائد شدید ٹریفک جام رہی۔

گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی لمبی قطاروں نے شہریوں کی مشکلات میں آضافہ کر دیا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ شہر کے مین داخلی اور خارجی راستوں پر ٹریفک کا جام رہنا معمول بن چکا ہے جس کے باعث انہیں کئی کئی گھنٹے رسوا ہونا پڑتا ہے۔ ٹریفک میں پھنسے متاثرہ شہریوں نے شکایت کی کہ ٹریفک وارڈنز اپنی ڈیوٹیوں میں غفلت دیکھاتے ہیں جس کی سزا انہیں ملتی ہے۔