نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے76پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

بدھ 4 مئی 2016 16:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مئی۔2016ء)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے کے الیکٹرک کیلئے فروری کی فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں 76پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کی فروری کی فیول ایڈجسمنٹ کی درخواست پرسماعت ہوئی تھی جس کے بعد کے الیکٹرک کی درخواست پر غور کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں76پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ کیا تھا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے پیداواری یونٹ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اگر کے الیکٹرک نے مہنگے پلانٹس سے بجلی حاصل کی تو صارفین کو مزید ریلیف دیا جائے گا۔