عمران فاروق قتل کیس ، ایف آئی اے کا عبوری چالان جمع

بدھ 4 مئی 2016 16:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مئی۔2016ء) ایم کیو ایم رہنما عمران فاروق کے قتل کا مقدمہ اہم مرحلے میں داخل ، ایف آئی اے کا عبوری چالان جمع ، انسداد دہشت گردی عدالت کا کہنا ہے کہ بارہ مئی سے اڈیالہ جیل میں سماعت ہو گی۔

(جاری ہے)

عمران فاروق قتل کیس اہم موڑ پر ، ایف آئی اے عبوری چالان جمع کرانے میں کامیاب ، ساتویں بار جمع کرائے گئے چالان میں عمران فاروق کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ اور دیگر متلقہ دستاویزات بھی منسلک۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جج کوثر عباس زیدی کے روبرو جمع کرائے گئے چالان میں ملزم محسن علی کو براہ راست قاتل اور معظم علی ، خالد شمیم کو معاونت کار قرار دیا گیا جبکہ ملزم معظم پر رقم فراہم کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا۔ تفتیشی آفیسر شہزاد ظفر کا کہنا ہے کہ محسن اور کاشف کامران نے چھریوں کے وار سے عمران فاروق کو قتل کیا ، آئندہ سماعت بارہ مئی کو اڈیالہ جیل میں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :