دہشت گردی کا خطرہ،جڑواں شہروں میں ہائی الرٹ جاری

بدھ 4 مئی 2016 16:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مئی۔2016ء) آرمی چیف کی گیارہ خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کے بعدانٹیلی جنس اداروں کی جانب سے جڑواں شہروں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے ،راولپنڈی اسلام آباد کی اہم عمارتوں سمیت ائیر پورٹ اور تعلیمی اداروں میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔آن لائن ذرائع کے مطابق گزشتہ روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گزشتہ روز 11خطر ناک دہشتگردوں جودہشتگردی اور اغوا کی سنگین واردتوں سمیت تعلیمی اداروں اور موصلاتی نظام تباہ کرنے میں ملوث تھے انکے سزائے موت کے پروانے کی توثیق کی تھی جس کے بعد انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں سکیورٹی کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، آن لائن کوموصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ریڈ زون اور دونوں بڑے ہوٹلز میں کارروائی ہوسکتی ہے ،جبکہ مین کاروائی سے توجہ ہٹانے کیلئے بڑے تعلیمی اداروں کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے ،جن میں قائد اعظم یونیورسٹی ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، نسٹ اور این ڈی یودہشتگردوں کا نشانہ بن سکتے ہیں، جبکہ راولپنڈی میں فوجی ٹاورز ، زرعی یونیورسٹی، کینٹ کا ایک ہوٹل ،اسلام آباد ائیرپورٹ اور اسکے گرد بھی خطرات ہوسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے بعد پولیس اور انتظامیہ نے حرکت میں آتے ہوئے جڑواں شہروں میں ہائی الرٹ کرکے سیکورٹی بڑھا دی ہے،سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر علامہ اقبال یونیورسٹی کے گرد سخت سیکورٹی کر دی گئی ہے،یونیورسٹی کے اطراف، پولیس ، پولیس کمانڈوز اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دیا گیا،یونیورسٹی کی جانب جانے والے راستے پر بھی پولیس تعینات ،جبکہ یونیورسٹی کو جزوی طورپر بند کردیا گیا ہے ، باہر کا اسٹاف بھی اندر نہیں آئے گا ،اوریونیورسٹی کے اندر رہائش پزیر اسٹاف کو ہی کام کرنے کی ہدایات کر دی گئیں ہیں

متعلقہ عنوان :