میری ٹائم کی کارروائی :

12 ہزار 400 غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد ، 6 گرفتار

بدھ 4 مئی 2016 16:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مئی۔2016ء) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کر کے خلجی ممالک سے پاکستان لائی جانے والی غیر ملکی شراب کی 12 ہزار 400 بوتلیں قبضے میں لے لی جبکہ 6 ملزمان کو گرفتار کر کے پاکستان کسٹم کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کر کے خلجی ممالک سے پاکستان اسمگل کی جانے والی غیر ملکی شراب کو قبضے میں لے کر 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ڈی جی ایم ایس اے ایڈمرل جمیل اختر نے ڈاکیارڈ میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ غیر ملکی شراب کی 12 ہزار 400 بوتلوں کو 6 سمگلرز خلجی ممالک سے پاکستان میں لانے کی کوشش کر رہے تھے جن کو بروقت کارروائی کر کے گرفتار کر لیا بوتلیں قبضے میں لے لی گئی ہیں برآمد ہونے والی شراب کی مالیت 6 کروڑ روپے ہے گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے پاکستان کسٹم کے حوالے کر دیا ۔