ہنگو،سکیورٹی فورسز کی گاڑی کھائی میں جاگری،6 اہلکار زخمی

بدھ 4 مئی 2016 15:27

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مئی۔2016ء)ہنگو میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کھائی میں جا گری۔6اہلکار زخمی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ بلیامینہ کے حدود میں واقع علاقہ پٹ دربند میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی سمانہ جا رہی تھی کہ اچانک مال مویشی مین سڑک پر سے گزر رہے تھے کہ اسی دوران سیکورٹی فورسز کی گاڑی مول مویشی کو بچاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جا گری۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں 6اہلکارنائیک لائق خان،سپاہی عمر حسن،سپاہی جواد،لانس نائیک عاشق،نائیک طاہر،سپاہی نورولی زخمی ہو گئے جس کو فوری طور پرہنگوڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ۔ہسپتال زرائع کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ زخمیوں کو بعد میں کوہاٹ سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ۔