شارجہ:تین سالہ پاکستانی بچی نویں منزل سے گر کر جاں بحق

بدھ 4 مئی 2016 14:38

شارجہ:تین سالہ پاکستانی بچی نویں منزل سے گر کر جاں بحق

شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4مئی 2016ء) : ایک تین سالہ پاکستانی بچی ال مجز کے علاقے میں عمارت کی نویں منزل سے گر کر جاں بحق ہو گئی۔ پولیس واقع کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئ۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت نوم امام سے ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع نے ابتدائی طور پر بتایا ہے کہ بچی صوفہ پر چڑھی ہوئی تھی کہ اچانک کھڑکی کھلی ہو نے کی وجہ سے اپنا توازن برقرا ر نہ رکھ سکی اور عمارت سے نیچے گر گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ اس سارے واقع کی مزید چھان بیِن کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :