وفاقی دارالحکومت اور جڑواں شہر راولپنڈی میں ممکنہ سکیورٹی خدشات کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

بدھ 4 مئی 2016 14:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اور جڑواں شہر راولپنڈی میں ممکنہ سکیورٹی خدشات کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ۔اطلاعات کے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے اپنی رپورٹ میں اسلام آباد اور راولپنڈ ی میں اہم عمارتوں اور تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کے واقعات کا خدشہ ظاہر کیا جس کے بعد جڑواں شہروں کی سکیورٹی بڑھا کر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ انٹیلی جنس رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دہشت گرد راولپنڈی میں فوجی ٹاورز، زرعی یونیورسٹی اور کینٹ میں ہوٹلز کو نشانہ بنا سکتے ہیں اس کے علاوہ ریڈ زون اور بڑے ہوٹلوں میں بھی دہشت گردی کی کارروائی ہو سکتی ہے ۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ وفاقی دارالحکومت کے ایئر پورٹ کے اطراف میں تحریبی کارروائیوں کا امکان ہے جبکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، نمل یونیورسٹی سمیت دیگر اہم تعلیمی اداروں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے ۔ ذرائع نے نے بتایا کہ انٹیلی جنس حکا م نے رات گئے نمل اور قائد اعظم یونیورسٹی میں چیکنگ بھی کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :