کالاباغ ، دریائے سندھ سے مزیدایک لاش برآمد،مجموعیتعداد 28 ہو گئی

بدھ 4 مئی 2016 14:09

کالاباغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء) جناح بیراج کے قریب دریائے سندھ سے مزیدایک لاش برآمد کرلی گئی ۔ڈھائی ماہ کے دوران دریائے سندھ سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 28 ہو گئی۔ گذشتہ ڈھائی ماہ سے جناح بیراج پر دریائے سندھ سے ملنے والی تشدد زدہ لاشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

یہ لاشیں خیبر پختونخواہ کے علاقوں صوابی ،مردان ،نوشہرہ،اکوڑہ خٹک اور ضلع اٹک کے علاقوں سے دریائے سندھ میں تیرتی ہوئی آتی ہیں اور جناح بیراج کالاباغ پر آ کے رک جاتی ہیں اور گذشتہ ڈھائی ماہ سے جناح بیراج پر لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈھائی ماہ کے دوران ملنے والی تقریبا تمام لاشوں کو قتل کیا گیا ہے۔ جناح بیراج پر ملنے والی لاش بوری بندہے ۔دو ماہ کے دوران ملنے والی لاشوں کی تعداد 28ہو گئی ۔جناح بیراج پر ملنے والی لاشوں میں سے صرف ایک لاش کی شناخت ہو پائی تھی جبکہ تاحال باقی لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی ۔اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے ڈی۔پی۔او میانوالی صادق علی ڈوگر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :