Live Updates

میری ٹائم ایجنسی کی کھلے سمندر میں کارروائی، ہزاروں لیٹر شراب برآمد، 6اسمگلرز گرفتار

بدھ 4 مئی 2016 14:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء) پاکستان میری ٹائم ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کے دوران ہزاروں لیٹر شراب برآمد کر کے 6اسمگلرز گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ڈی جی میری ٹائم سیکیورٹی کے مطابق اطلاعات پر کھلے سمندر میں کارروائی کے دوران چھ اسمگلروں کو گرفتار کر کے کشتی سے غیر ملکی شراب کی ساڑھے 12ہزار بوتلیں برآمد کرلی گئی ہیں،برآمد کی گئی شراب کی مالیت 6کروڑ روپے سے زائد ہے، اطلاع ملی تھی کہ سمندر کے راستے شراب سمگل کی جاتی ہے، گرفتار اسمگلروں کو مزید تفتیش کیلئے کسٹم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات