Live Updates

تحریک انصاف کے فیصل آباد میں ہو نے والے جلسے کی منسو خی کی وجوہات سا منے آگئیں

بد سلوکی کے بعد ہزاروں خواتین کا جلسے میں آنے سے انکار ، پی ٹی آئی کی ضلعی تنظیم 2گروپس میں تقسیم ایک گروپ کی اعجاز چوہدری کے خلاف بغاوت ، جلسہ کو نا کا می کے ڈر سے منسوخ کردیاگیا

بدھ 4 مئی 2016 14:08

تحریک انصاف کے فیصل آباد میں ہو نے والے جلسے کی منسو خی کی وجوہات سا ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء) پی ٹی آئی کے فیصل آباد میں 8مئی کو ہو نے والے جلسے کی منسو خی کی اصل وجوہات سا منے آگئی۔ اسلام آباد اور لا ہور میں خواتین کے ساتھ ہو نے والی بد سلوکی کے بعد ہزاروں خواتین نے جلسے میں آنے سے انکار کر دیا تھا اور پی ٹی آئی کی ضلعی تنظیم میں 2گروپس بن گئے ۔ ایک گروپ نے اعجاز چوہدری کے خلاف بغاوت کر دی ۔

جلسہ کی نا کا می کے ڈر سے پی ٹی آئی نے جلسہ منسوخ کیا ۔تفصیلات کے مطا بق پی ٹی آئی کے 8مئی کو ہو نے وا لے جلسے کی منسوخی کی اصل وجوہات سا منے آ گئی ۔ذرائع نے بتایا کہ ضلعی تنظیم نے سا بق صو با ئی صدر اعجاز چو ہدری کے خلاف بغاوت کر دی تھی کہ انہیں فیصل آباد کے جلسے کے لیے آرگنا ئزر کیوں بنا یا گیا۔ دوسری بڑی وجہ پی ٹی آئی کے اسلام آباد اور لا ہور میں ہو نے وا لے جلسوں میں خواتین کے ساتھ ہو نے والی انتہا ئی بد سلو کی کے بعد ہزاروں خواتین کا فیصل آباد کے جلسے میں آنے سے انکار تھا۔

(جاری ہے)

اس صورت حال کو بھا نپتے ہو ئے چیئر مین پی ٹی آئی نے نا کا می کے ڈر سے جلسہ منسوخ کر دیا اور بغاوت کر نے والے رہنماؤ اور کار کنوں کو بنی گا لہ بلا لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پار ٹی سے پی ٹی آئی میں شا مل ہو نے والے چند کار کن اس بغاوت میں پیش پیش ہیں جن کے خلاف سخت کار وا ئی ہو سکتی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات