حکومت اپوزیشن کے ٹی او آرز کو سنجیدہ لیکرعملدرآمد کو یقینی بنائے،اپوزیشن کے متفقہ ٹی او آرز پر وزیراعظم کو جلد خط لکھوں گا، حکومت کو اپوزیشن کے ٹی او آرز اخباری خبروں کے ذریعے نہیں، باضابطہ طور پر بھجوائے جائیں گے

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 4 مئی 2016 14:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے ٹی او آرز کو سنجیدہ لے اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائے،اپوزیشن کے متفقہ ٹی او آرز پر وزیراعظم کو جلد خط لکھوں گا۔ وہ بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن کے ٹی او آرز اخباری خبروں کے ذریعے نہیں بلکہ باضابطہ طور پر بھجوائے جائیں گے، اس معاملے پر خود وزیراعظم کو خط نہیں لکھ سکتا،پہلے سب دوستوں سے مشاورت کروں گا،پہلے اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لوں گا،پھر وزیراعظم کو خط لکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ خط میں لکھا جائے گا کہ تمام اپوزیشن نے متفقہ ٹی او آرز تیار کئے ہیں، لکھیں گے کہ حکومت اپوزیشن کے ٹی او آرز کو سنجیدہ لے اور عملدرآمد یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو ہم نہیں لکھیں گے یہ کام حکومت کا ہے وہ عمل کروائے۔