نویں جماعت میں داخلے کے لیے 12سال کی عمر کی شرط کیخلاف درخواست پر سیکرٹری سکولز اور تعلیمی بورڈز سے وضاحت طلب
بدھ 4 مئی 2016 14:03
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے نویں جماعت میں داخلے کے لیے 12سال کی عمر کی شرط کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری سکولز اور تعلیمی بورڈز سے 6 مئی کو وضاحت طلب کرلی ۔
(جاری ہے)
لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار طالبہ اریسہ طیب کی جانب سے ایڈووکیٹ شیراز ذکا نے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت میں داخلے کے لیے 12سال کی عمرمقرر کر رکھی ہے ۔
کم عمر لائق طالبعلموں کو 9ویں جماعت میں داخلے سے روک دیا گیا جو آئین کے خلاف ہے ۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ 9ویں جماعت کے لیے 12سال کی عمر مقرر کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے ۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے سیکرٹری سکولز اور تعلیمی بورڈز سے 6مئی کو وضاحت طلب کرلی ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.