ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر چیف ایگزیکٹیو لیسکو سے 15روز میں جواب طلب کرلیا

بدھ 4 مئی 2016 14:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر چیف ایگزیکٹیو لیسکو قیصر زمان سے 15روز میں جواب طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار ٹاؤن شپ کے لائن سپرنٹنڈنٹ شاہد کریم نے سی ای او لیسکو کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ میرٹ پر آنے کے باوجود ایس ڈی او کے عہدے پر ترقی نہیں دی گئی جس کے بعد ہائیکورٹ نے سی ای او لیسکو کو ایک ماہ میں درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا لیکن عدالتی حکم کے باوجود سی ای او لیسکونے تعمیل نہیں کی لہٰذا توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔

عدالت نے چیف ایگزیکٹو لیسکو قیصر زمان سے 15روز میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :