Live Updates

عمران خان نے فیصل آبادسونامی منسوخ کر کے رخ خیبرپختونخواکی جانب موڑدیا

بدھ 4 مئی 2016 14:03

اسلام آباد /لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 8مئی کو فیصل آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا، اب کپتان نو مئی کو پشاور جبکہ گیارہ مئی کو بنوں میں رنگ جمائیں گے۔، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے لاہور میں ہونے والے جلسے میں خواتین کے ساتھ ہونے والی بدتمیزی کا نوٹس لیا ہے اور فوری طور پر فیصلہ کیا ہے کہ اب تحریک انصاف کے جلسے پنجاب کی بجائے خیبر پختونخوا میں ہوں گے ۔

عمران خان نے آٹھ مئی کو فیصل آباد میں ہونے والا پارٹی جلسہ منسوخ کردیا، اب کپتان نو مئی کو پشاور، جب کہ گیارہ مئی کو بنوں میں کھلاڑیوں اور متوالوں کے ہمراہ بھر پور رنگ جمائیں گے۔اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے جلسوں میں (ن)لیگ کے غنڈوں نے خواتین پر حملہ کیا، جو منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تاکہ خواتین کا کردار محدود کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان جلسوں میں خواتین سے بدسلوکی کے واقعات سے پریشان ہیں، لیگی غنڈوں کے خواتین پر حملوں کے بعد پنجاب پولیس پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ فیصل آباد میں ہونے والا آٹھ مئی کا جلسہ ملتوی کردیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق عمران خان نے تحریک انصاف کے جلسوں میں خواتین سے بدتمیزی کو سازش قرار دیا ہے، خیبرپختونخوا کی پولیس پر اعتماد اور اپنی پارٹی کی صوبائی حکومت کی وجہ سے عمران خان نے خیبرپختونخوا میں جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پہلا جلسہ پشاور میں، جب کہ دوسرا جلسہ بنوں میں کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :