سی ڈی اے کا ایف نائن پارک کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کا فیصلہ

بدھ 4 مئی 2016 13:44

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مئی۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے وسیع و عریض احاطہ پر مشتمل ایف نائن پارک کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں پر پانی کی فراہمی، آرائشی روشنیوں کا انتظام، غیرضروری درختوں اور جھاڑیوں کو تلف کرنے ،یادگاروں کی تعمیر سمیت دیگر اقدامات اٹھائے جائیں گے، ابتدائی طور پر 100ایکڑ رقبے کی ڈویلپمنٹ کے لئے اقدامات کا آغاز کر دیاگیا ہے۔

سی ڈی اے کے ذرائع کے مطابق ایف نائن پارک میں آبپاشی کے لے واٹرسپرنکلرز کا نیٹ ورک بچھایا جائے گا، فواروں، پانی کے ذخائر اور مخصوص گرین ایریاز کے لئے واٹر نیٹ ورک بنایا جائے گا۔ پانی فراہم کرنے کی سہولت کے لئے پمپنگ اور سٹورج کا نظام وضع کیا جائے گا، پارک میں وسیع پیمانے پر روشنی کا انتظام کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :