Live Updates

پی ٹی آئی کا 8 مئی کو فیصل آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی،خواتین پر حملوں میں ملوث عناصر کو کڑی سزا دی جائے گی،عمران خان

بدھ 4 مئی 2016 13:43

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مئی۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد اور لاہور میں کارکنوں کے خواتین پر حملوں کے 8 مئی کو کرپشن کے خلاف فیصل آباد میں ہونے والا جلسہ عام ملتوی کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ خواتین پر حملوں میں ملوث عناصر کو کڑی سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ باقاعدہ منصوبہ بندی سے کئے جانے والے حملے مرکزی سیاست میں خواتین کا کردار محدود کرنے کی ایک گھناؤنی سازش ہیں۔ پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا کہ وہ 9مئی کو پشاور اور 11مئی کو بنوں جلسوں سے خطاب کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات