اسلام آباد : سابق چئیر مین سینیٹ نئیر بخاری نے تلاشی لینے پر پولیس اہلکار کو تھپڑ رسید کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 4 مئی 2016 13:39

اسلام آباد : سابق چئیر مین  سینیٹ نئیر بخاری نے تلاشی لینے پر پولیس اہلکار ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 مئی 2016ء) : اسلام آباد میں سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نے سابق چئیر مین سینیٹ نئیر بخاری کی تلاشی لی جس پر انہوں نے پولیس اہلکار کو تھپڑ رسید کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق چئیر مین سینیٹ نئیر بخاری ایف ایٹ کچہری پہنچنے جہاں سکیورٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل نے ان کو سلام کرنے کے بعد تلاشی لینا چاہی جس پر انہوں نے پولیس اہلکار کو تھپڑ رسید کر دیا۔ تھپڑ مارنے کے بعد نئیر بخاری زبر دستی کچہری میں گھس گئے۔ پولیس اہلکار کو تھپڑ رسید کرنے کے بعد سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے احتجاجاً کام چھوڑ دیا۔

متعلقہ عنوان :