یمن:ایک طرف امن بات مذکرات کا سلسلہ اور دوسری جانب لڑائی میں شدت‘ مختلف شہروں میں جھڑپوں کے نتیجے میں 65 حوثی باغی ہلاک

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 4 مئی 2016 13:34

یمن:ایک طرف امن بات مذکرات کا سلسلہ اور دوسری جانب لڑائی میں شدت‘ مختلف ..

صنعاء(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04مئی۔2016ء) یمن میں جہاں ایک طرف امن بات چیت کا عمل جاری ہے لڑائی میں ایک بار پھر شدت دکھائی دے رہی ہے۔ محاذ جنگ سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز مختلف شہروں میں جھڑپوں کے نتیجے میں کم سے کم 65 حوثی باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔ یمنی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ باغیوں کی جانب سے گذشتہ روز جنگ بندی کی کم سے کم 85 خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا ہے۔

مشرقی صنعاء میں نھم کے محاذ پر حکومتی فورسز اور مزاحمت کاروں کی کارروائیوں میں کم سے کم 45 باغی مارے گئے۔صنعاءکے طبی ذرائع نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ نھم محاذ پر 48 گھنٹوں کے دوران حوثی کمانڈر ابو قیس سمیت کم سے کم 45 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

صنعاءکے نواحی علاقوں البدعہ، حریم اور المدارج میں عینی شاہدین نے گھمسان کی لڑائی کی خبر دی ہے۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان بھاری توپ خانے سے ایک دوسرے کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا گیا ہے۔ملک کے وسطی علاقے الضالع میں تازہ لڑائی میں 10 حوثی باغیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق منگل کے روز اب گورنری سے متصل مریس کے مقام پر حوثی باغیوں نے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر حملے کی کوشش کی مگر جوابی کارروائی میں کم سے کم دس باغی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تعز گورنری میں باب المندب کے مقام پر 4 مزاحمت کاروں اور 10حوثی باغیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ آخری اطلاعات کے مطابق مغربی تعز میں حکومت فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔تعز شہر سے ملنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ حوثی باغیوں اور صدرعلی عبداللہ صالح کے وفاداروں کے حملے میں حکومت فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ حوثیوں کی جانب سے شہری آبادی پر کی گئی گولہ باری سے کم سے کم 9 شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔درایں اثناءیمنی حکومت نے گذشتہ 12گھنٹوں کے دوران باغیوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات جاری کی ہیں اور بتایا ہے کہ باغی12 گھنٹوں میں جنگ بندی کی 86 خلاف ورزیوں کے مرتکب ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :