نئے دریافت ہونے والے تین سیارے زمین سے باہر زندگی کی تلاش کے امکانات کو تقویت دیں گے۔ماہر ین فلکیات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 4 مئی 2016 13:34

نئے دریافت ہونے والے تین سیارے زمین سے باہر زندگی کی تلاش کے امکانات ..

فلوریڈا(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04مئی۔2016ء) علم فلکیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے دریافت ہونے والے تین سیارے زمین سے باہر زندگی کی تلاش کے امکانات کو تقویت دیں گے۔زمینی حجم کے سیارے اپنے ستارے کے گرد گردش میں ہیں جو زمین سے صرف 40 نوری سال کی مسافت کونسٹی لیشن ایقوئیرس میں ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نئے سیاروں کی زمین سے اتنی قربت سیارے پر پانی کی موجودگی کے لئے مناسب حدت فراہم کرتی ہے۔

اور پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ سیارے ایک ہی ستارے کے گرد محو گردش پائے گئے ہیں ہے جس کو ‘الٹراکول ڈوارف’ کا نام دیا گیا ہے۔بیلجیئم کی لیج یونیورسٹی کے پروفیسر اور تحقیق کے مرکزی مصنف مائیکل گیلن نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر ہمیں کائنات میں کہیں اور زندگی کو تلاش کرنا ہے تو یہی وہ جگہ ہے جہاں سے شروعات کرنی چاہئے۔

(جاری ہے)

سیاروں کو چلی شہر میں واقع ایک یورپی ٹیلی اسکوپ کی مدد سے دریافت کیا گیا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نئے دریافت شدہ سیارے تقریبا ًدنیا کے حجم کے برابر ہیں اور ان کا ہوسٹ ستارہ سورج کے سائز کا صرف 8 فیصد ہے اور آدھے سے بھی کم روشن ہے۔اب تک سائنسدان نظام شمسی میں 2000 سے ذیادہ سیارے دریافت کر چکے ہیں اور ان کے ماحول میں موجود حیاتیاتی سرگرمیوں کو جانچنے کیلئے تکنیک تیار کر رہے ہیں۔