سرعام ٹیم ممبر کامران عمر فاروقی کی ضمانت منظور کر لی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 4 مئی 2016 13:15

سرعام ٹیم ممبر کامران عمر فاروقی کی ضمانت منظور کر لی گئی

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 مئی 2016ء): کراچی کی مقامی عدالت نے سر عام ٹیم کے ممبر کامران عمر فاروقی کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے کامران عمر فاروقی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 30 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سر عام ٹیم ممبر اور اقرار الحسن کو سندھ اسمبلی میں اسٹنگ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، اقرار الحسن کی ضمانت اس سے قبل ہی منظور کر لی گئی تھی جبکہ کامران عمر فاروقی کو آج مقامی عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا۔