دھوپ بلڈ پریشر میں کمی اور وزن کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے‘ ماہرین
صبح 10سے 11بجے کی دھوپ جسم میں وٹامن ڈی بنانے کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرسکتی ہے
بدھ 4 مئی 2016 13:10
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ دھوپ جسم میں وٹامن ڈی کی تیاری میں بہت مدد دیتی ہے لیکن مناسب دھوپ بلڈ پریشر کم کرنے کے ساتھ ساتھ وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔حالیہ کچھ برسوں میں ہونے والی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ دھوپ دل کے امراض،فالج، دمے، بلڈ پریشر اور موٹاپے کو دور کرسکتی ہے۔ وٹامن ڈی ہماری ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بنانے کے علاوہ پیٹ کے کینسر سے بھی بچاتا ہے لیکن سورج کی شعاعوں کے دیگر بہت سے طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
جدید تحقیق کے مطابق دھوپ جسم میں نائٹرک آکسائیڈ بنانے میں مدد دیتی ہے جو دل کے نظام کی حفاظت کرتا ہے۔ اس کے علاوہ دماغ میں موڈ بہتر بنانے والے کیمیکل سیراٹونن کی افزائش میں بھی دھوپ مددگار ہوتی ہے۔(جاری ہے)
اسٹاک ہوم کے مشہور کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ اگر آپ دھوپ میں نہیں بیٹھ رہے تو یہ سگریٹ پینے کے برابر نقصان دہ ہے۔ماہرین کے مطابق دھوپ سینکنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس سے جسم میں جلن اور سوزش کی کمی ہوتی ہے۔
جلن (انفلیمیشن)مسلسل ہوتو امراضِ قلب اور کینسر وغیرہ کی وجہ بنتی ہے۔ اس کے علاوہ دھوپ کھانے کا عمل ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتا ہے اور موٹاپے کو دور کرتا ہے۔صبح 10سے 11بجے کی دھوپ جسم میں وٹامن ڈی بنانے کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرسکتی ہے ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ دھوپ جلد کے کینسر کی وجہ بنتی ہے لیکن دھوپ میں بیٹھنا ضروری بھی ہے۔ اس کا حل ماہرین نے یہ پیش کیا ہے کہ 11سے 3بجے کے دوران دھوپ سے گریز کیا جائے۔ اس کے علاوہ مناسب لباس اور دھوپ کے چشمے استعمال کیے جائیں اور اگر سن پروٹیکشن فیکٹر (ایس پی ایف15) کا کوئی سن بلاک استعمال کیا جائے تو بہت اچھا ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.