شب معراج آج رات ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 4 مئی 2016 13:09

شب معراج آج رات ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04مئی۔2016ء) شب معراج آج رات ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔ مساجد میں عبادات ، نوافل ، روحانی محافل ، میلاد ، ذکر ، درود شریف اور خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ آج کی شب سرکار دو عالم حضرت محمدﷺ کو ساتوں آسمانوں کی سیر کرائی گئی۔

(جاری ہے)

اسی شب اللہ تعالیٰ نے 5 نمازوں کا تحفہ نبی کریمﷺ کو عطا کیا۔ امت مسلمہ آج رات بھر نوافل ، ذکر اور خصوصی عبادات کرتے ہوئے گزاریں گے۔ علمائے کرام و خطیب حضرات معجزہ معراج شریف کے واقعات و فضائل پر تفصیل سے روشنی بھی ڈالیں گے۔ اس موقع پر مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا جائے گا اور ملک و قوم کی سلامتی ، بقا اور ترقی و خوشحالی کی دعائیں مانگی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :