اڑتے جہازمیں چوری

دوبئی سے ہانگ کانگ سفر کے دوران ایک شخص کے دستی سامان سے دو لاکھ 57 ہزار 730 ڈالر نقد رقم اور قیمتی سامان چوری ہو گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 4 مئی 2016 13:01

اڑتے جہازمیں چوری

ہانگ کانگ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04مئی۔2016ء) ہانگ کانگ پولیس کے مطابق جہاز کے سفر کے دوران ایک شخص کے دستی سامان سے دو لاکھ 57 ہزار 730 ڈالر نقد رقم اور قیمتی سامان چوری ہو گیا ہے۔پولیس نے اپنی رقم اور قیمتی سامان کھو دینے والے شخص کے بارے میں بتایا ہے کہ اس کی عمر 39 سال ہے اور وہ غیر ملکی ہے۔مذکورہ شخص امارات ایئر لائنز کی پرواز پر سفر کر رہا تھا اور اس نے فضائی عملے کو اس واقعے سے آگاہ کیا جس کے بعد حکام کو بلایا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق چوری ہونے والی رقم غیر ملکی کرنسی میں ہے اور مسروقہ سامان میں دو گھڑیاں بھی شامل ہیں۔مقامی میڈیا میں اس شخص کے حوالے سے یہ بتایا جا رہا ہے کہ وہ گھڑیوں کے تاجر ہیں اور دبئی سے ہانگ کانگ کا سفر اکانومی کلاس میں کر رہے تھے۔امارات ایئرلائنز کے ترجمان نے گفتگو میں بتایا کہ ’ایئرلائنز پولیس کے ساتھ قریبی تعاون کر رہی ہے اور تحقیقات کے لیے انھیں معلومات فراہم کر رہی ہے۔تاہم کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کے پیشِ نظر اس حوالے سے مزید کوئی بات نہیں کر سکتی۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں فضائی سفر کے دوران چوری کے واقعات میں اضافے کی اطلاعات مل رہی ہیں اور ان میں بہت سے منظم گروہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :